کھیل

قازقستان، ازبکستان 2034 فیفا ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کرنا چاہتے ہیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برمنکولوف نے کرغزستان میں منعقدہ وسطی ایشیائی ترک زبان بولنے والی ریاستی فٹ بال فیڈریشنوں کے رہنماؤں کی میٹنگ کے دوران یہ تجویزپیش کی۔

آستانہ: قازقستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر ایڈلٹ برمین کولوف نے تجویز پیش کی ہے کہ قازقستان اور ازبکستان 2034 فیفا ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کے لیے مشترکہ بولی پیش کرنے کے خواہش مند ہیں۔

متعلقہ خبریں
فوجی سربراہ جنرل پانڈے کا دورہ ازبکستان شروع
قازقستان ہاسٹل میں آتشزدگی، 13 افراد ہلاک
قازقستان نے امریکی حکومت کی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا

ازبک فٹ بال نیوز پورٹل چمپئن ایٹ ڈاٹ ایشیانے جمعہ کو اپنی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسٹر برمنکولوف نے کرغزستان میں منعقدہ وسطی ایشیائی ترک زبان بولنے والی ریاستی فٹ بال فیڈریشنوں کے رہنماؤں کی میٹنگ کے دوران یہ تجویزپیش کی۔

میڈیا نے برمینکولوف کے حوالے سے کہا کہ حالیہ برسوں میں قازقستان اور ازبکستان کی فٹ بال فیڈریشنوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ اس دوران قومی ٹیموں اور کلبوں کے درمیان دوستانہ میچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔