شمالی بھارت

پٹنہ جانے والے اسپائس جیٹ طیارے میں ٹیکنیکی خرابی

طیارہ جب پٹنہ سے 50 کیلو میٹر دور واقع آرہ شہر کے قریب پہنچا بریک کا مسئلہ پیدا ہوا، چوں کہ پٹنہ میں واقع جئے پرکاش نارائن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے چھوٹا ہے، پائلٹ وہاں طیارہ اتارنے سے انکار کردیا، حالانکہ اسے اترنے کی اجازت دی گئی تھی۔

پٹنہ: طیارے کے بریک میں مسئلہ پیدا ہونے پر اسپائس جیٹ کے پٹنہ پرواز کرنے والے طیارے کا رخ وارانسی موڑ دیا گیا۔ ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ دہلی سے پرواز کرنے والا طیارہ صبح 8:30 بجے پٹنہ پہنچنے والا تھا۔

متعلقہ خبریں
اسپائس جیٹ کا 1400 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی
مندروں کے قریب نئی عمارتوں کی بلندی محدود
ایک سال سے لاش کے ساتھ رہنے والی بہنیں
سناتن دھرم کے خلاف سازش بے نقاب کرنے وارانسی میں سانسکرتک سنسد

طیارہ جب پٹنہ سے 50 کیلو میٹر دور واقع آرہ شہر کے قریب پہنچا بریک کا مسئلہ پیدا ہوا، چوں کہ پٹنہ میں واقع جئے پرکاش نارائن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے چھوٹا ہے، پائلٹ وہاں طیارہ اتارنے سے انکار کردیا، حالانکہ اسے اترنے کی اجازت دی گئی تھی۔

مابعد طیارے کا رخ وارانسی کو موڑ دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد طیارہ صبح 11:30 بجے پٹنہ پہنچا۔ مسافر طیارے سے اترنے کے بعد وہاں انھوں نے اسپائس جیٹ کے کاؤنٹر پر اپنی مایوسی کی شکایت کی۔