تلنگانہ

کے سی آر عوامی وعدوں کو فراموش کردیا:ملوبھٹی وکرامارکا

بھٹی وکرا مارکا نے انتخابی مہم کے دوران ایک تلگونیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اپنا وعدہ پورا کرنے والی پارٹی ہے جبکہ وزیراعلی چندشیکھرراو نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے ہیں۔

حیدرآباد:تلنگانہ سی ایل پی لیڈرملوبھٹی وکرامارکا نے کہا ہے کہ ریاست میں بی آرایس کی جیت کے بعد کوئی اس سے سوال نہیں کرسکے گا جبکہ ریاست میں کانگریس کی جیت ہوگئی تو اس میں جمہوری حکمرانی قائم ہوگی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

انہوں نے انتخابی مہم کے دوران ایک تلگونیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اپنا وعدہ پورا کرنے والی پارٹی ہے جبکہ وزیراعلی چندشیکھرراو نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے ہیں۔چندرشیکھرراو نے دلت کو وزیراعلی بنانے کا وعدہ کیاتھا۔

اس وعدہ کو بھی انہوں نے فراموش کردیا۔یہ کہتے ہوئے کہ کانگریس نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیاتھا، اس پر عمل کیاگیا،انہوں نے کہا کہ کانگریس عوامی حکومت کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس نے عوام سے جن ضمانتوں کا وعدہ کیا ہے، ان ضمانتوں پر مکمل عمل کو یقینی بنایاجائے گا۔کانگریس وعدوں کو پوراکرنے والی پارٹی ہے جس نے مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا تھااور اس وعدہ کو پورا کیاگیا۔

اس نے آروگیہ شری اسکیم کا وعدہ کیا تھا اور اس اسکیم کو فراہم کیاگیا۔اندرماں مکانات، فیس بازادائیگی کی سہولت طلبہ کو فراہم کرنے کے وعدوں کا بھی احترام کیاگیا۔یہاں تک کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیاگیا تھا اور اس وعدہ کو بھی کانگریس نے ہی پورا کیا۔کانگریس نے جو کہا اس کو پورا کیا۔

دوسری طرف وزیراعلی چندرشیکھرراو نے دلت کو ریاست کا وزیراعلی بنانے،تمام کو ڈبل بیڈروم مکانات دینے،ہر گھر کو ایک ملازمت دینے،بے روزگاروں کو روزگار الاونس دینے،ہر حلقہ میں کے جی تا پی جی تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

ان وعدوں کو فراموش کردیاگیا۔بی آرایس عوامی وعدوں پر جھوٹی تشہیر کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی دولت کو لوٹنے کا کام کیا ہے، کانگریس کی عوامی حکومت بننے کے بعد اس دولت کو عوام کو واپس کیاجائے گا۔