حیدرآباد

کے سی آر کالیشورم کو اے ٹی ایم کے طور پر استعمال کررہے ہیں: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے شہر حیدرآباد کی ہوٹل تاج کرشنا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چندرشیکھرراو حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ چندرشیکھرراو کا خاندان دہلی شراب گھوٹالے میں ملوث ہے۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے لیڈروں کو کانگریس پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کالیشورم کو اے ٹی ایم کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ علاقہ میں اے ٹی ایم کو نقصان پہنچانے کی کوشش، ملزم گرفتار
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ

 پالمورو۔رنگا ریڈی پراجکٹ کے لئے کئے گئے اشتہارات کی قیمت لاگت سے زیادہ ہے۔ ریونت ریڈی نے شہر حیدرآباد کی ہوٹل تاج کرشنا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چندرشیکھرراو حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ چندرشیکھرراو کا خاندان دہلی شراب گھوٹالے میں ملوث ہے۔

چندرشیکھرراو الیکشن جیتنے کے لیے اپنی بیٹی کو جیل بھیجنے تیار ہیں۔ وہ کویتا کی گرفتاری سے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چندرشیکھرراو اور بی جے پی کے ریاستی صدرکشن ریڈی مختلف نہیں ہیں۔