مہاراشٹرا
ٹینا امبانی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں
صنعت کار انل انبانی بھی پیر کو اسی دفتر میں حاضر ہوئے اور ان سے فاریکس قانون کے مبینہ خلاف ورزی سے جڑی جانچ کے سلسلے پوچھ گچھ کی گئی۔

ممبئی: صنعت کار انل انبانی کی بیوی اور سابق اداکارہ ٹینا امبانی فاریکس قانون کے مبینہ خلاف ورزی کی جانچ کے سلسلے میں اپنا بیان درج کرانے کے لئے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے افسران کے سامنے پیش ہوئیں۔
ٹینا کے ساتھ ان کی کمپنی کے کچھ ڈائریکٹر بھی ہیں، جو جنوبی ممبئی کے بولارڈ اسٹیٹ میں ای ڈی دفتر کے باہر انتظار کررہے ہیں۔ ای ڈی کے افسر ان کا بیان درج کر رہے ہیں۔
صنعت کار انل انبانی بھی پیر کو اسی دفتر میں حاضر ہوئے اور ان سے فاریکس قانون کے مبینہ خلاف ورزی سے جڑی جانچ کے سلسلے پوچھ گچھ کی گئی۔
افسران نے بتایا کہ64سالہ انبانی فاریکس ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ(فیما) کی مختلف دفعات کے تحت درج معاملے میں اپنا بیان درج کرانے کے لئے وفاقی ایجنسی کے دفتر میں پیش ہوئے۔