حیدرآباد

تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کیساتھ کے سی آر کی ناشتہ پر ملاقات

ناشتہ کی ضیافت کا چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون میں اہتمام کیاگیاتھا۔ بی آرایس کے عوامی جلسہ میں شرکت کے لئے یہ قائدین منگل کی شب حیدرآباد پہونچے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤنے چہارشنبہ کے روزناشتہ پر تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اورمختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ یہ قائدین کھمم میں بی آرایس کے افتتاحی جلسہ میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

چیف منسٹرکی ناشتہ کی دعوت میں دہلی کے چیف منسٹر اروندکیجریوال ‘پنجاب کے چیف منسٹربھگونت سنگھ مان‘کیرالا کے چیف منسٹرپنارائے وجین کے علاوہ اترپردیش کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو‘سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ڈی راجہ اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔

ناشتہ کی ضیافت کا چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون میں اہتمام کیاگیاتھا۔ بی آرایس کے عوامی جلسہ میں شرکت کے لئے یہ قائدین منگل کی شب حیدرآباد پہونچے تھے۔

 پرگتی بھون میں چیف منسٹرنے مہمانوں کاپرتباک خیرمقدم کیا اور انہیں پھول اورشال پیش کئے۔ سمجھا جاتا ہے کہ بی آرایس سربراہ نے تین ریاستوں کے ہم منصب اور دیگر قائدین کے ساتھ قومی سیاست پرتبادلہ خیال کیا۔