دہلی

کجریوال آرڈیننس کی کاپیاں نذرآتش کریں گے

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال 3جولائی کو وسطی دہلی میں پارٹی دفتر میں مرکزی آرڈیننس کی کاپیاں جلائیں گے۔

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال 3جولائی کو وسطی دہلی میں پارٹی دفتر میں مرکزی آرڈیننس کی کاپیاں جلائیں گے۔

متعلقہ خبریں
آتشی نے دہلی کی 8 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں پارٹی ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ قومی دارالحکومت کے 70 اسمبلی حلقوں میں آرڈیننس کی کاپیاں جلائی جائیں گی۔

3جولائی کو چیف منسٹر اروند کجریوال‘ کابینی وزرا اور تمام ارکان ِ اسمبلی آئی ٹی او پارٹی آفس میں سیاہ آرڈیننس کی کاپیاں نذرآتش کریں گے۔

کجریوال کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ 5 جولائی کو تمام 70 حلقوں میں آرڈیننس کی کاپیوں کو آگ لگائی جائے گی۔ 6 جولائی اور 13 جولائی کے درمیان دہلی کے کونے کونے میں آرڈیننس کی کاپیاں جلیں گی۔

انہوں نے مرکز پر الزام عائد کیا کہ وہ سیاہ آرڈیننس کے ذریعہ دہلی پر غیرقانونی کنٹرول کی کوشش میں ہے۔

پریس کانفرنس میں عام آدمی پارٹی کے 7 نائب صدور دلیپ پانڈے‘ جرنیل سنگھ‘ گلاب سنگھ‘ جتیندر تومر‘ ریتوراج جھا‘ راجیش گپتا اور کلدیپ کمار موجود تھے۔ پارٹی نے 11 جون کو آرڈیننس کے خلاف مہاریالی کی تھی۔