دہلی
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
سابق چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال چند ہفتوں میں اپنا سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے اور انہیں فراہم تمام سہولتیں لوٹادیں گے۔
نئی دہلی: سابق چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال چند ہفتوں میں اپنا سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے اور انہیں فراہم تمام سہولتیں لوٹادیں گے۔
عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کنوینر کے لئے موزوں مکان ڈھونڈا جارہا ہے۔
مکان ملتے ہی کجریوال اور ان کی فیملی سرکاری بنگلہ چھوڑدے گی۔
سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ کجریوال آئندہ چند ہفتوں میں چیف منسٹر کا بنگلہ خالی کردیں گے اور جنتا کی عدالت میں جائیں گے۔