بھارت

انڈین ریلویز بنا رہی ہے اب ’’وندے بھارت سادھارن‘‘

چینائی کی انٹیگرل کوچ فیکٹری میں وندے بھارت کے اس ورژن پر کام شروع ہو چکا ہے اورجنوری تک اس ایڈیشن کے پٹری پر اترنے کا امکان ہے۔

نئی دہلی: وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی کامیابی کے بعد انڈین ریلویز اب غریب مسافروں کے لئے ‘وندے بھارت سادھارن’ ٹرین بنا رہی ہے جو کہ ایک نان اے سی کلاس ٹرین ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چینائی کی انٹیگرل کوچ فیکٹری میں وندے بھارت کے اس ورژن پر کام شروع ہو چکا ہے اورجنوری تک اس ایڈیشن کے پٹری پر اترنے کا امکان ہے۔ یہ ٹرین چیئر کار بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور بعد میں اسے سلیپر بھی بنایا جائے گا۔ یہ کم کرایہ والی ٹرین ہوگی۔ (ابھی اس ٹرین کی تصاویر سامنے نہیں آئی ہیں)۔

سلیپروندے بھارت ایکسپریس بنانے کے لئے ٹٹلاگڑھ سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ اور بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ نے کام شروع کر دیا ہے۔ اس کا ابتدائی ڈیزائن منظوری کے لئے وزارت ریلوے کے پاس آ گیا ہے۔

وندے بھارت کے سلیپر کوچز کا ڈیزائن موجودہ ٹرینوں سے بالکل مختلف ہے اور اس میں زیادہ آرام دہ نشستوں کے ساتھ ساتھ بہت ساری سہولیات بھی ہوں گی۔

موجودہ چیئر کار وندے بھارت ایکسپریس کی اپ گریڈیشن اور تنوع کی طرف ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریلوے نے اس کے رنگ اور ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ زعفرانی اور بھورے رنگ کی وندے بھارت ایکسپریس میں بیت الخلا کی لائٹنگ اورواش بیسن میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ایگزیکٹیو کلاس کی سیٹوں میں فٹ ریسٹ اور سیٹوں کے پیچھے جھکانے کے اینگل میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ مسافر زیادہ آرام محسوس کرسکیں۔ پاور ٹرانسمیشن کے لئے پینٹوگراف زیادہ اونچائی والے اوایچ ای کے لئے موزوں بنایا گیا ہے۔

a3w
a3w