تلنگانہ

ویڈیو: بی آر ایس کے ناراض قائد کڈیم سری ہری کو کانگریس میں شامل ہونے کی ترغیب

بی آر ایس کے سینئر قائد و سابق وزیر کڈیم سری ہری ایم ایل اے بھی بی آر ایس چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ وہ گذشتہ چنددنوں سے بی آر ایس قیادت سے ناراض ہیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے سینئر قائد و سابق وزیر کڈیم سری ہری ایم ایل اے بھی بی آر ایس چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ وہ گذشتہ چنددنوں سے بی آر ایس قیادت سے ناراض ہیں۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
غداروں کو پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کریں گے
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
کیشوراو اور کڈیم سری ہری موقع پرست۔ کے ٹی آرکا ردعمل
بی آر ایس کے سابق ایم پی سنتوش کمار کے خلاف کیس درج۔ اراضی پر قبضہ اور دھوکہ دہی کا الزام

کڈیم سری ہری کی دختر کڈیم کاویا جنہیں بی آر ایس نے پارلیمانی حلقہ ورنگل سے مقابلہ کیلئے امیدوار نامزد کیا تھا کل نے مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی اور بی آ رایس حکومت کی بدعنوانیوں اور پارٹی قائدین کے عدم تعاون کو انتخابات میں مقابلہ سے دستبرداری کی وجہ بتائی تھی۔

اس دوران کانگریس قائدین انچارج اے آئی سی سی دیپا داس منشی، روہت چودھری، ملوروی، سمپت کار،روہن ریڈی و دیگر کڈیم سری ہری سے ملاقات کرنے منسٹر کو ارٹر پہنچ گئے اور انہیں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دی۔

کڈیم سری ہری سے ملاقات کے بعد دیپا داس منشی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے کڈیم سری ہری اور ان کی دختر کو کانگریس پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ جبکہ کڈیم سری ہری کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

میرے بی آر ایس چھوڑنے کی کئی وجوہات ہیں۔ ورنگل پارلیمانی امیدوار کی حیثیت سے انہوں نے ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اے آئی سی سی کی قائدین کو بتایا ہے کہ وہ اپنے حامیوں سے مشاورت کے بعد کانگریس میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔

a3w
a3w