شمالی بھارت

ایودھیا میں رام بھکت کے بھیس میں خالصتانی گرفتار

انسپکٹر اے ٹی ایس گیانیندرپرتاپ سنگھ نے اے ٹی ایس پولیس اسٹیشن لکھنؤ میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے دوران پوچھ تاچھ دوساد نے بار بار یہی کہا کہ وہ بھگوان رام کے درشن کیلئے آیا ہے اور بڑا رام بھکت ہے۔

لکھنؤ: ایودھیا میں ریکی کے دوران اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ گرفتار شنکر لال دوساد نے ابتداء میں پولیس کو یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کہ وہ رام بھکت ہے۔ خالصتانی روابط رکھنے والے ایک شخص اپنی ایس یووی پر بھگوا پرچم لگارکھا تھا۔ اے ٹی ایس عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
حیدرآباد: ایودھیا کے باشندے نے جنسی تعلق سے انکار پر ساتھی کا قتل کردیا
ایودھیا میں رام مندر کو25 کروڑ روپئے کے عطیات موصول
رام مندر کے موضوع پر پیامات، عوام چوکس رہیں: سائبر سیکوریٹی

دوساد اور اس کے دو ساتھیوں اجیت کمار شرما اور پردیپ پونیا سے چہارشنبہ کی رات پوچھ تاچھ کی گئی۔ انسپکٹر اے ٹی ایس گیانیندرپرتاپ سنگھ نے اے ٹی ایس پولیس اسٹیشن لکھنؤ میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے دوران پوچھ تاچھ دوساد نے بار بار یہی کہا کہ وہ بھگوان رام کے درشن کیلئے آیا ہے اور بڑا رام بھکت ہے۔

 اسے جمعرات کی صبح یوپی اے ٹی ایس ہیڈکوارٹرس لکھنؤ لایا گیا اور دوپہر میں پوچھ تاچھ کی گئی لیکن وہ وہی بات دوہراتارہا۔ عہدیدار نے کہاکہ دوساد نے بعد ازاں اپنے داغدار پس منظر اور کینیڈا میں رہنے والے خالصتانی دہشت گرد گرپتونت سنگھ پنوں سے کینیڈا میں مقیم اسلحہ اسمگلرس لکھویندرسنگھ لانڈا اور سکھ ویندرسنگھ سکھا کے توسط سے روابط کا اعتراف کرلیا۔

اے ٹی ایس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دوساد 7 سال کی سزاء کاٹ کر 15 مئی 2023 کو بکانیر سنٹرل جیل سے رہا ہوا تھا۔