شمالی بھارت

گیان واپی سروے رپورٹ داخل کرنے مزید مہلت

وارانسی ضلع عدالت نے پیر کے دن محکمہ آثار ِ قدیمہ (اے ایس آئی) کو گیان واپی مسجد کامپلکس کی سائنٹفک سروے رپورٹ داخل کرنے مزید ایک ہفتہ کی مہلت دی۔

وارانسی: وارانسی ضلع عدالت نے پیر کے دن محکمہ آثار ِ قدیمہ (اے ایس آئی) کو گیان واپی مسجد کامپلکس کی سائنٹفک سروے رپورٹ داخل کرنے مزید ایک ہفتہ کی مہلت دی۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی سروے، آثارِ قدیمہ کو مزید مہلت
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل
اب گیان واپی مسجدکے وضوخانہ کے سروے کا مطالبہ
گیان واپی مسجد وضو خانہ کا سروےجج سماعت سے علیحدہ
قومی اہمیت کی حامل کئی یادگاریں لاپتہ : حکومت

ضلع جج اے کے وشویش نے اے ایس آئی کو یہ مہلت دیتے ہوئے اگلی تاریخ سماعت 18 دسمبر مقرر کی۔ عدالت نے چھٹویں مرتبہ اے ایس آئی کو مہلت دی ہے۔

ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے بتایا کہ اے ایس آئی نے اپنی درخواست میں یہ کہتے ہوئے آج رپورٹ داخل کرنے سے معذوری ظاہر کی کہ اس کے سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ اویناش موہنتی عدالت نہیں آسکتے کیونکہ اچانک ان کا بلڈ پریشر(بی پی) بڑھ گیا ہے۔

محکمہ آثارِ قدیمہ نے 4 اگست کو گیان واپی کامپلکس میں سروے شروع کیا تھا۔