شمالی بھارت

کھڑگے نے شمالی ہندوستان میں مسلسل بارش سے لوگوں کی موت پر کیا غم کا اظہار

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار

مسٹر کھڑگے نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’’شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں زیادہ بارش کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔‘‘

کانگریس صدر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو سے بات چیت کی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے ہمالیائی ریاست کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔

ریاست میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور خراب موسم کے باوجود بارش سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر نکالنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔

متاثرین کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا اور جان و مال کے نقصان کے ازالے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

مسٹر کھڑگے نے مرکز سے ہماچل پردیش اور دیگر ریاستوں کے لیے پی ایم کیئرز فنڈ سے اضافی امدادی فنڈز فراہم کرنے کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے احساسات اس مشکل وقت میں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔‘‘

a3w
a3w