حیدرآباد

کھرگے تلنگانہ کا دورہ کریں گے!

علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد کانگریس پارٹی تلنگانہ میں دو بار اقتدار سے محروم ہوئی۔اس بار کانگریس پارٹی تلنگانہ میں اقتدار میں آنے کے لیے پرعزم ہے۔ پارٹی اس سمت حکمت عملی تیار کررہی ہے۔

حیدرآباد: اے آئی سی سی کے سربراہ ملکارجن کھرگے اس ماہ کی 18 تاریخ کو ریاست تلنگانہ کے دورہ کی اطلاع ہے۔ ۔ ذرائع کے مطابق وہ ریاست میں کانگریس پارٹی کو بنیادی سطح سے مستحکم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا
کھر گے کانگریس کاانتخابی منشور جاری کریں گے
جے پی نڈا کی کل آمد
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے

علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد کانگریس پارٹی تلنگانہ میں دو بار اقتدار سے محروم ہوئی۔اس بار کانگریس پارٹی تلنگانہ میں اقتدار میں آنے کے لیے پرعزم ہے۔ پارٹی اس سمت حکمت عملی تیار کررہی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ملکارجن کھرگے نے مختلف ریاستوں میں انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی لیڈر راہول گاندھی سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ تلنگانہ میں انتخابات کے لیے وقت کم ہے۔

 اس کے ساتھ انتخابات میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی، پارٹی کی صورتحال اور دیگر جماعتوں کی طاقت پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ کھرگے،پارٹی لیڈروں سے انتخابات کے مختلف امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ کانگریس قیادت کو امید ہے کہ کرناٹک کی طرح تلنگانہ میں بھی وہ اقتدار میں آئے گی۔