حیدرآبادسے2 افراد کا اغوا، گوا سے 11ملزمین گرفتار
کرائم برانچ پولیس کے ایس پی نیدھن والسن نے کہا کہ 11 ملزمین اور متاثرین دونوں کو حیدرآباد پولیس کے حوالہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ملزم شخص، جس کا نام الطاف شاہ سید بتایا گیا ہے اور وہ مرگاؤ۔ گوا کا متوطن بتایا گیا ہے کے ممنوعہ پی ایف آئی سے روابط رکھتا تھا۔

پاناجی: گوا پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان میں سے ایک پر ممنوعہ پاپلر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کے ساتھ روابط کا الزام ہے۔ ان افراد نے حیدرآباد سے دو افراد کا اغوا کرتے ہوئے کانکنی تجارت کے سلسلہ میں 4کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
کرائم برانچ پولیس کے ایس پی نیدھن والسن نے کہا کہ 11 ملزمین اور متاثرین دونوں کو حیدرآباد پولیس کے حوالہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ملزم شخص، جس کا نام الطاف شاہ سید بتایا گیا ہے اور وہ مرگاؤ۔ گوا کا متوطن بتایا گیا ہے کے ممنوعہ پی ایف آئی سے روابط رکھتا تھا۔ والسن نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد اس سلسلہ میں ہم نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی اور ہم نے ان ملزمین کو گرفتار کرلیاہے۔
حیدرآباد پولیس بھی اس آپریشن کا حصہ تھی۔ کرائم برانچ کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے بامبولم۔ گوا کے آفس، معہ رہائشی اپارٹمنٹ پر دھاوا کرتے ہوئے 2مغویہ افراد کو رہا کرالیا۔11اغوا کنندوں نے جبری وصولی کیلئے ان دونوں کو اس عمارت میں رکھا تھا۔ حیدرآباد پولیس، اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔