ایک شخص نے پڑوسی کے2 بچوں کو عمارت سے پھینک دیا
یہ واردات ہفتہ کو ممبرا ٹاؤن شپ کے دیوری پاڑہ علاقہ میں پیش آئی اور جرم کے پس پردہ حقیقی مقصد کا پتا لگانے جانچ کی جارہی ہے۔ آصف نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ممبرا پولیس اسٹیشن کے عہدیدار کے مطابق آصف اور اس کی بیوی لاولد ہیں اور بچوں کے پڑوس میں مقیم ہیں۔
تھانے: ایک شخص نے اپنے پڑوسی کے پانچ سالہ لڑکے اور چار سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر عمارت کی دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا جس سے لڑکے کی موت اورلڑکی شدید طور پر زخمی ہوگئی۔
یہ واردات ہفتہ کو ممبرا ٹاؤن شپ کے دیوری پاڑہ علاقہ میں پیش آئی اور جرم کے پس پردہ حقیقی مقصد کا پتا لگانے جانچ کی جارہی ہے۔ آصف نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ممبرا پولیس اسٹیشن کے عہدیدار کے مطابق آصف اور اس کی بیوی لاولد ہیں اور بچوں کے پڑوس میں مقیم ہیں۔
ملزم او راس کی بیوی‘ معمولی باتوں پر اکثر جھگڑتے تھے۔ ملزم کی اہلیہ کی متوفی لڑکے کی ماں سے دوستی تھی اور وہ اکثر باتیں کرتے تھے جو ملزم کو پسند نہیں تھا۔ ہفتہ کو ملزم نے دونوں بچوں کو عمارت کی دوسری منزل سے مبینہ طور پر پھینک دیا جہاں وہ کھیل رہے تھے۔
لڑکے کی برسرموقع موت ہوگئی جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہوگئی۔ تاہم لڑکی اپنے گھر جاکر والدین کو یہ اطلاع دینے میں کامیاب رہی کہ ان کے پڑوسی نے انہیں عمارت سے پھینک دیا۔
لاش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ بھیج دیا گیا۔ بچوں کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302اور دفعہ 307کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔