حیدرآباد
کشن ریڈی نے بھارت گورو ٹرین کو جھنڈی دکھائی
کشن ریڈی نے کہا کہ بھارت گورو ٹرینوں کو مسافروں کا خصوصی تعاون حاصل ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ ان ٹرینوں کے ذریعہ مسافرین کو کافی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا کہ بھارت گوور ٹرینوں کو ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثہ اور شاندار تاریخی مقامات کی سیر کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ گنگا پشکر یاترا،پوری،کاشی،ایودھیا بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کا آغاز کشن ریڈی نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر جھنڈا لہرا کر کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت گورو ٹرینوں کو مسافروں کا خصوصی تعاون حاصل ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ ان ٹرینوں کے ذریعہ مسافرین کو کافی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان ٹرینوں کے ذریعہ مسافرین کو ہری دواور، رشی کیش کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ مسافر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔