تلنگانہ

ہارورڈ بزنس اسکول میں خطاب کیلئے کے ٹی آر مدعو

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ کو ہارورڈ بزنس اسکول امریکہ میں خطاب کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ کو ہارورڈ بزنس اسکول امریکہ میں خطاب کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
لکشمی بم نہیں عنقریب سیاسی ایٹم بم پھٹنے والے ہیں: پونگولیٹی
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام

آج ہارورڈ بزنس اسکولس کے گریجویٹ طلبا ء نے کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں 18 فروری کو منعقد شدنی انڈیا کانفرنس کے 21 ویں اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔

ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن امریکہ میں واقع ہے۔ طلباء نے کے ٹی راما راؤ سے کہا کہ تلنگانہ کی حالیہ ترقی، سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مقام کے طور پر دنیا کے سامنے لانے میں آپ کی اثر انداز قیادت اور کردار ہمارے لئے زبردست تحریک کا باعث ہے۔

ہمارا ماننا ہے کہ مستقبل کے تلنگانہ اور ہندوستان کے متعلق آپ کے نظریات ہمارے معلومات میں غیر معمولی اضافہ کی وجہ بنیں گی۔

ہارورڈ میں انڈیا کانفرنس کا شمار ہر سال امریکہ میں منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں کیا جاتا ہے جس میں ہزاروں ہندوستانی اور ہندوستانی نژاد طلبا ء شرکت کرتے ہیں۔