حیدرآباد

کے ٹی آر نے نظام کالج میں بوائز ہاسٹل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا

کے ٹی آر نے اپنے طالب علمی کے دور کویاد کرتے ہوئے کہاکہ انہیں نظام کالج میں تعلیم حاصل کرنے پر فخر ہے۔انہوں نے ریاستی یونیورسٹیوں میں چوتھارینک حاصل کرنے پر عثمانیہ یونیورسٹی کے کارنامہ کی بھی ستائش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق تارک راما راو نے شہرحیدرآباد کے نظام کالج میں 18.75 کروڑروپئے سے تعمیر کی جانے والی بوائز ہاسٹل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

وزیرتعلیم سبیتا اندراریڈی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تارک راما راو نے اس کالج سے اپنے شخصی تعلق کو اجاگر کیا۔انہوں نے 1993تا1996تعلیمی سال کے خود کے دورکو بھی یاد کیا۔

انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور کویاد کرتے ہوئے کہاکہ انہیں نظام کالج میں تعلیم حاصل کرنے پر فخر ہے۔انہوں نے ریاستی یونیورسٹیوں میں چوتھارینک حاصل کرنے پر عثمانیہ یونیورسٹی کے کارنامہ کی بھی ستائش کی۔

انہوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی رہنمائی کو اجاگر کرتے ہوئے یونیورسٹی کی ترقی کے لئے حکومت کے عہد کو بھی یاد دلایا۔انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی کیلئے اثرانگیز اقدامات پر وائس چانسلر رویندرکی بھی ستائش کی۔

انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی کے لئے سابق طلبا کی خدمات کے قدم کی بھی ستائش کی۔ساتھ ہی انہوں نے تلنگانہ ٹی سیاٹ کے ذریعہ اشتراک سے عثمانیہ ٹی وی کے قیام کا بھی خیرمقدم کیا تاکہ ٹکنالوجی پرمبنی تعلیم دی جاسکے۔