تلنگانہ

کے ٹی آر دہلی پہنچ گئے، کل مرکزی وزیر اشونی ویشنو سے کریں گے ملاقات

ذرائع کے مطابق ملاقات میں تلنگانہ میں ریلوے انفراسٹرکچر کی توسیع اور بہتری کے ساتھ ساتھ آئی ٹی شعبے کو مزید مستحکم کرنے اور ریاست میں بنیادی سہولیات کی ترقی سے متعلق اہم مطالبات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

نئی دہلی: بی آر ایس کے ورکنگ پریزیڈنٹ اور سابق تلنگانہ وزیر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) دہلی پہنچ گئے ہیں۔ وہ کل مرکزی وزیر ریلوے و انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران کے ٹی آر تلنگانہ سے متعلق مختلف ریلوے منصوبوں، آئی ٹی شعبے کی ترقی اور ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع سے متعلق امور پر مرکزی وزیر کو یادداشت پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں تلنگانہ میں ریلوے انفراسٹرکچر کی توسیع اور بہتری کے ساتھ ساتھ آئی ٹی شعبے کو مزید مستحکم کرنے اور ریاست میں بنیادی سہولیات کی ترقی سے متعلق اہم مطالبات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

مرکزی وزیر سے ملاقات کے بعد کے ٹی آر برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن اور تلنگانہ کے سپوت شری اودے ناگراج کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

کے ٹی آر کا دورۂ دہلی ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب تلنگانہ سے متعلق ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل کو قومی سطح پر اٹھانے کی کوششیں جاری ہیں۔