جموں و کشمیر

کولگام انکاؤنٹر: 5 ملی ٹنٹ ہلاک، 2 فوجی جوان زخمی، آپریشن جاری: فوج

انہوں نے کہا کہ اس تصادم کے دوران دو جوان زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجے کے لئے نکالا گیا'۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کڈر علاقے میں جاری آپریشن کے دوران 5 عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک جبکہ 2 فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
جامع مسجد سری نگر میں چوتھے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں
ہمخیال جماعتوں کو دعوت

فوج کی چنار کور نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘کولگام کے کڈر علاقے میں جاری آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا’۔

انہوں نے کہا کہ اس تصادم کے دوران دو جوان زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجے کے لئے نکالا گیا’۔

کشمیر زون پولیس نے جمعرات کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘کولگام کے کڈر علاقے میں انکائونٹر شروع ہوا ہے’انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے کولگام کے کڈر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک پارٹی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے اس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔