ایشیاء

سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف سے جڑی اراضی 1.38 کروڑ میں نیلام

دو ہیکٹر اراضی جو دشمن کی جائیداد کے تحت آتی ہے اور پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف مرحوم سے جڑی ہے‘ 1 کروڑ 38 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ عہدیداروں نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

باغپت (یوپی): 2ہیکٹر اراضی جو دشمن کی جائیداد کے تحت آتی ہے اور پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف مرحوم سے جڑی ہے‘ 1 کروڑ 38 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ عہدیداروں نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
سمت غذا سے متاثرہ 21 افراد ہاسپٹل میں زیر علاج
پرویز مشرف مرحوم کی اپیل پر جمعہ کو سماعت
جب پرویز مشرف نے دھونی کے لمبے بالوں کی تعریف کی

باغپت کے موضع کوٹانہ میں واقع اس اراضی کو سال 2010 میں دشمن کی جائیداد قراردیا گیا تھا۔ پاکستانی فو ج کے سابق سربراہ مشرف جنہوں نے 1999 میں بغاوت کے بعد اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا‘ سال 2023 میں انتقال کرگئے۔

بٹوارہ سے قبل ان کی پیدائش دہلی میں ہوئی تھی۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ امر ورما نے توثیق کی کہ مشرف کے دادا کوٹانہ میں رہتے تھے۔ سابق صدر پاکستان کا جہاں تک تعلق ہے ان کی پیدائش دہلی کی تھی اور وہ یہاں کبھی بھی نہیں آئے۔

سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کے والد سید مشرف الدین اور ماں زرین بیگم نے موضع کوٹانہ میں کبھی بھی قیام نہیں کیا لیکن ان کے انکل ہمایوں یہاں عرصہ دراز تک مقیم تھے۔ موضع میں ایک مکان ہے جس میں ہمایوں آزادی کے بعد بھی رہتے تھے۔

دشمن کی جائیداد کا آکشن جمعرات کی رات 10:30 بجے ہوا۔ آکشن سے حاصل ہونے والی 1 کروڑ 38 لاکھ روپے کی رقم مرکزی وزارت ِ داخلہ کے کھاتہ میں جمع کردی جائے گی۔

باغپت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ(اے ڈی ایم) پنکج ورما نے پی ٹی آئی سے کہا کہ اراضی ریونیو ریکارڈس میں ’نورو‘ کے نام سے درج ہے۔ ریکارڈ میں صرف اتنا لکھا ہے کہ نورو نے 1965 میں پاکستان کا رخ کیا۔

a3w
a3w