جرائم و حادثات
ٹرینڈنگ

حیدرآباد میں شراب سے بنی آئس کریم فروخت، محکمہ اکسائز کا آئسکریم پارلر پردھاوا (ویڈیو وائرل)

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آئس کریم فیس بک کے ذریعہ تشہیر کی جارہی تھی جس کا مقصد بالغ گاہکوں کو آمادہ کرنا تھا۔ اس کے ساتھ ہی حکام نے بچوں کو الکحل پر مبنی مصنوعات کی فروخت پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

حیدرآباد: محکمہ ایکسائز نے جوبلی ہلز کے ایک آئس کریم پارلر پر دھاوا کیا جہاں غیر قانونی طور پر شراب سے بنی آئس کریم فروخت کی جا رہی تھی۔ اریکوکیفے نامی آئسکریم پارلر نے اپنے گاہکوں کو شراب سے بنی آئس کریم فروخت کرررہا تھا۔

متعلقہ خبریں
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
مسلمانوں کا اتحاد بکھیرنے فسطائی طاقتیں سرگرم، چوکنا رہنے کی اپیل : اکبرالدین اویسی
ٹینو پہلوان کی تاجر کو زدو کوب کرنے کی ویڈیو وائرل
سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن

دھاوے کے دوران 23 آئس کریم کے ٹکڑوں میں کل 11.5کلو گرام غیر قانونی آئس کریم برآمد ہوئی جس میں ہر کلو میں 60 ملی لیٹر شراب ملائی گئی تھی۔ اس کارروائی میں  پارلر کے مالک شرتھ چندر ریڈی اور اُس کے دو ملازمین دیاکرریڈی اور شوبھن کو گرفتار کرلیا گیا جو اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آئس کریم فیس بک کے ذریعہ تشہیر کی جارہی تھی جس کا مقصد بالغ گاہکوں کو آمادہ کرنا تھا۔ اس کے ساتھ ہی حکام نے بچوں کو الکحل پر مبنی مصنوعات کی فروخت پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ اس کیس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

a3w
a3w