حیدرآباد

لوک سبھا انتخابات کاایک ماہ بعد اعلان متوقع:ریونت ریڈی

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج گاندھی بھون میں کانگریس کے سیاسی امور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ ملک میں ایک ماہ بعد پارلیمانی انتخابات کااعلان ہوسکتا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج گاندھی بھون میں کانگریس کے سیاسی امور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ ملک میں ایک ماہ بعد پارلیمانی انتخابات کااعلان ہوسکتا۔

متعلقہ خبریں
لوک سبھا الیکشن: ضابطہ اخلاق بہت جلد نافذ ہوگا: مرکزی وزیر کشن ریڈی
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا کہ سنسکرانتی تہوار کے بعد کانگریس امیدواروں کا اعلان کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ایم ایل سی کی مخلوعہ نشستوں پر پارٹی ا میدار وں کا بھی بہت جلد اعلان کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں انچارج اے آئی سی سی مانک راؤ ٹھاکرے امیدواروں کااعلان کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

ریونت ریڈی نے یہ بھی کہاکہ جن حلقوں میں پارٹی کے ارکان اسمبلی ہوں یا نہ ہوں ان حلقوں کے تمام مستحقین کو فلاحی اسکیمات کو پہنچانے کی ذمہ داری ضلع انچارج وزیر پر عائد ہوگی اور اسکیمات کے استفادہ کنندگان کا انتخاب گرام سبھا میں کیاجاناچاہئے۔