حیدرآباد

موسیٰ ریور فرنٹ پروجیکٹ کے نام پر رئیل اسٹیٹ کی لوٹ مار۔ہریش راو کا وزیراعلی تلنگانہ پر الزام

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ہر قدم کے پیچھے اراضیات پر قبضے اور تجارتی مفادات چھپے ہوئے ہیں۔ حیدر شاہ کوٹ کے مدھو پارک اپارٹمنٹ میں موسیٰ پروجیکٹ سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے دوران ہریش راؤ نے کہا کہ غریبوں کے گھر منہدم کر کے اراضیات بڑے کارپوریٹ گھرانوں کے حوالے کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر وبی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ موسیٰ ریور فرنٹ پروجیکٹ کے نام پر رئیل اسٹیٹ کی لوٹ مار کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بین الاقوامی یومِ مادری زبان کے موقع پر ممتاز لسانی ماہرین کو اعزازات
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
عازمین حج کمیٹی ٹیکہ اندازی کیمپ کا کل سے آغاز
ڈی جے ایس کے زیرِ اہتمام رمضان اجتماع اور افطارِ عام، مغل پورہ میں انعقاد
کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کیلئے قرآن فہمی اور سیرتِ نبویؐ کا عملی مطالعہ ناگزیر: ڈاکٹر محمد قطب الدین

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ہر قدم کے پیچھے اراضیات پر قبضے اور تجارتی مفادات چھپے ہوئے ہیں۔ حیدر شاہ کوٹ کے مدھو پارک اپارٹمنٹ میں موسیٰ پروجیکٹ سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے دوران ہریش راؤ نے کہا کہ غریبوں کے گھر منہدم کر کے اراضیات بڑے کارپوریٹ گھرانوں کے حوالے کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ جو وزیر اعلیٰ غریبوں کے لئے فنڈس کی کمی کا رونا روتے ہیں، ان کے پاس اپنے کیمپ آفس کی تزئین و آرائش کے لئے کروڑوں روپے کہاں سے آ رہے ہیں؟


ہریش راؤ کے ہمراہ سابق وزیر سبیتا اندرا ریڈی، ایم ایل اے سدھیر ریڈی، ایم کرشنا راؤ اور دیگر قائدین نے متاثرین سے اظہارہمدردی کیا۔

ہریش راؤ نے یاد دلایا کہ کے چندرشیکھرراو اس اپارٹمنٹ سے جذباتی لگاؤ ہے، کیونکہ انہوں نے تحریک تلنگانہ کے دوران یہاں بیٹھ کر پارٹی کا ویژن ڈاکومنٹ تیار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو نے اس اپارٹمنٹ کے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے خصوصی پائپ لائن بچھائی تھی اور سدھیر ریڈی نے موسیٰ کی صفائی کروا کر اسے رہنے کے قابل بنایا تھا۔

ہریش راؤ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں چندرشیکھرراو نے حیدرآباد کے امیج کو سنوارنے اور بستیوں کو بچانے کی کوشش کی، وہیں ریونت ریڈی جے سی بی کے ذریعہ لوگوں کے خوابوں کو چکناچورکررہے ہیں۔