حیدرآباد

کنڈاپور میں جی ایچ ایم سی کی خصوصی مہم، فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجارت ہٹا دی گئیں

شکایت موصول ہونے کے بعد جی ایچ ایم سی حکام نے فٹ پاتھوں پر قائم غیرقانونی قبضے ہٹانے کا عمل شروع کیا۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے حکام نے کنڈاپور میں خصوصی ڈرائیو منعقد کی۔ کنڈاپور ڈویژن کے راگھویندر کالونی ہائی ٹینشن روڈ پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کی کارروائی انجام دی گئی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
کونڈاپور میں بی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے باہر کشیدگی
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز

مقامی مکینوں نے جی ایچ ایم سی سے شکایت کی تھی کہ فٹ پاتھوں پر چھوٹے دکانداروں کی عارضی دکانوں کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد جی ایچ ایم سی حکام نے فٹ پاتھوں پر قائم غیرقانونی قبضے ہٹانے کا عمل شروع کیا۔

کارروائی کے دوران چھوٹے تاجروں اور جی ایچ ایم سی حکام کے درمیان معمولی تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔ حکام نے واضح کیا کہ عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ہفتہ بروز ہفتہ (ہفتہ وار) اس طرح کی خصوصی کارروائی جاری رکھی جائیں گی۔