آندھراپردیش

متحدہ اے پی کی تقسیم سے ریاست کو نقصان:گورنراے پی۔وائی ایس آرکانگریس ارکان کا واک آوٹ

آندھراپردیش کے گورنر جسٹس عبدالنذیر نے کہا ہے کہ متحدہ آندھرا پردیش کو غیر سائنسی طور پر تقسیم کیا گیا تھا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے گورنر جسٹس عبدالنذیر نے کہا ہے کہ متحدہ آندھرا پردیش کو غیر سائنسی طور پر تقسیم کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
گورنر اے پی، ایس اے نذیر کی تروپتی مندر میں پوجا
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ متحدہ اے پی کی تقسیم کی وجہ سے افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔

گورنر نے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تقسیم کی وجہ سے اے پی کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ریاست کے عوام دارالحکومت حیدرآباد سے محروم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست کی تقسیم سے موجودہ ریاست کو مالی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے ریاست میں حال ہی میں تشکیل پائی نئی مخلوط حکومت کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت آندھرا پردیش کی جامع ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

2014 میں چندرا بابو نے اے پی کی ترقی کے لیے سخت محنت کی تھی۔ 2014 سے 2019 تک ریاست میں سرمایہ کاری بڑے پیمانہ پر دیکھی گئی۔

کئی کمپنیاں ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آئیں۔ اس کے بعد 2019 میں وائی ایس پی حکومت اقتدار میں آئی۔ اس کے بعد سے ریاست کے تمام شعبوں کو نقصان ہوا ہے۔

چندرا بابو کے دور حکومت میں جو سرمایہ کار آئے تھے وہ واپس لوٹ گئے۔ 2019۔2024 کے درمیان، ریاست قرض میں ڈوب گئی۔آندھراپردیش تنظیم جدید ایکٹ کے باوجود موجودہ آندھرا پردیش کی ترقی کے لیے مناسب معاوضہ فراہم نہیں کیاگیا۔ اثاثوں اور واجبات کی تقسیم میں عدم مساوات نظرآرہی ہے۔

غیر سائنسی تقسیم کی وجہ سے صرف 46 فیصد وسائل وراثت میں ملے ہیں۔ دارالحکومت حیدرآبادکی محرومی سے معاشی نقصان ہوا۔ کافی خسارہ وراثت میں ملا۔ تعلیمی اداروں کو غیر مناسب طریقہ سے تقسیم کیا گیا۔ متحدہ اے پی میں فی کس آمدنی 1 لاکھ 6 ہزار 176 کروڑ روپے تھی۔

منقسم اے پی میں فی کس آمدنی گھٹ کر 93 ہزار 121 کروڑ رہ گئی۔ ریاست کی تقسیم کا منفی اثر پڑا۔ حل نہ ہونے والے مسائل سے چیلنجس سامنے آئے ہیں۔ چندرا بابو کی حکومت نے متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کو ایک موقع میں بدل دیا۔ چندرا بابو کی حکومت نے سن رائز آندھرا پردیش کی بنیاد رکھی۔

چندرا بابو کی حکومت نے ساحلی اور بندرگاہ پر مبنی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ چندرا بابو کی حکومت نے مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کے لیے ضروری ماحول پر توجہ مرکوز کی ہے۔ 2014سے 2019کے دوران ترقی اور بہبود کے درمیان واضح توازن تھا۔

گوداوری اور کرشنا دریاوں کو جوڑ کر پٹی سیما کو ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا۔ چندرا بابو کی حکومت نے ایک سال کے اندر پٹی سیما کو مکمل کر لیا۔ پولاورم پروجیکٹ کا 72 فیصد کام چندرا بابو کے دور میں مکمل ہوا تھا۔

چندرا بابو نے آبپاشی کے دیگر منصوبوں کو ترجیح دی۔ خشک سالی سے بچاؤ کے اقدامات اور رئیل ٹائم گورننس کا آغاز کیا گیا ہے۔ امراوتی خطہ زمین کے حصول کے ذریعہ تیار کیا گیا تھا۔

ایک نئی سکریٹریٹ اور قانون ساز اسمبلی کی عمارت تعمیر کی گئی۔ 2014۔19 کے درمیان ترقی چندرا بابو کی دور اندیش قیادت کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

وائی ایس آرکانگریس کے ارکان نے گورنر کی تقریر کے دوران مداخلت کرتے ہوئے ان کو تقریرسے روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے وائی ایس آرکانگریس دورمیں ریاست کے پسماندہ ہونے سے متعلق گورنر کے ریمارکس پر اعتراض کیا۔گورنر نے اپنی تقریرجاری رکھی جس پر وائی ایس آرکانگریس کے ارکان نے واک آوٹ کردیا۔

a3w
a3w