جرائم و حادثات
معشوقہ کی دوسرے لڑکے سے شادی پر عاشق کی خودکشی
حیدرآباد: معشوقہ کی دوسرے لڑکے سے شادی پر عاشق نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع تروپتی کے ریڈی واری پلم میں پیش آیا۔

حیدرآباد: معشوقہ کی دوسرے لڑکے سے شادی پر عاشق نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع تروپتی کے ریڈی واری پلم میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق آٹو ڈرائیور مرلی کچھ عرصہ سے ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا تاہم اس کے والدین نے اس کی شادی دوسرے لڑکے سے کروادی۔
اس بات کی اطلاع پر مرلی نے مایوسی کے عالم میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔