تلنگانہ

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ،اے پی کے ماہی گیروں کیلئے محکمہ موسمیات کا انتباہ

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آندھراپردیش کے ساحل کے علاقوں کے ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری کیا ہے۔خلیج بنگال میں بناہوا کا دباو جو توقع ہے کہ مغربی وسطی خلیج بنگال میں گہرے دباو میں تبدیل ہوگا، کے سبب طوفانی ہواوں میں اضافہ کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

حیدرآباد: ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آندھراپردیش کے ساحل کے علاقوں کے ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری کیا ہے۔خلیج بنگال میں بناہوا کا دباو جو توقع ہے کہ مغربی وسطی خلیج بنگال میں گہرے دباو میں تبدیل ہوگا، کے سبب طوفانی ہواوں میں اضافہ کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

یہ طوفانی ہوائیں توقع ہے کہ آئندہ دو دنوں تک جاری رہیں گی۔اسی کے پیش نظر ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ انڈومان سمندرمیں بنا ہوا کے کم دباو کا علاقہ امکان ہے کہ گہرے دباو میں تبدیل ہوگا اور 16نومبر کو اوڈیشہ کے کئی مقامات پر بارش ہوگی۔

اسی دوران جنوب مغربی خلیج بنگال اور اس سے متصل انڈومان و نکوباڑ جزائر میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بننے کا امکان ہے جو گہرے دباو میں تبدیل ہوجائے گا۔یہ دباو کا علاقہ مغرب۔شمال۔

مغرب کی سمت پیشقدمی کرتے ہوئے 15نومبر کو مغربی وسطی خلیج بنگال میں گہرے دباو میں تبدیل ہوجائے گا۔

a3w
a3w