تلنگانہ
خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباو، تلنگانہ اور اے پی میں بارش کا امکان
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بناہوا ہے جس کے زیراثر تلنگانہ اور اے پی میں بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: ہندوستانی محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بناہوا ہے جس کے زیراثر تلنگانہ اور اے پی میں بارش کا امکان ہے۔
ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد میں پہلے ہی موسم سرد ہے جہاں پیر کو درجہ حرارت 27ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔خلیج بنگال میں کم دباؤ کے زیر اثر آئندہ تین تاچار دنوں تک اے پی میں اوسط بارش کا امکان ہے۔
اے پی میں دو دن سے موسم سرد ہے۔ یہ آئندہ دو دنوں میں واضح ہو جائے گا کہ کیا خلیج بنگال میں کم دباؤ طوفان میں تبدیل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں خلیج بنگال میں طوفان کے بننے کے اشارے مل رہے ہیں۔ اس وقت تلگو ریاستوں میں موسم سرما میں مختلف موسمی حالات ہیں۔