دہلی

گہرے کہر میں لکھنو۔ دہلی ہائی وے پر 20 گاڑیاں ٹکرا گئیں

پیر کے دن گہرے کہر کی وجہ سے لکھنو۔ دہلی ہائی وے پر ایک حادثہ میں قریب 20 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ رپورٹس کے مطابق حد بصارت کم تھی اور کئی کار ڈرائیور رانگ سائیڈ پر چلے گئے اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئے۔

لکھنو: پیر کے دن گہرے کہر کی وجہ سے لکھنو۔ دہلی ہائی وے پر ایک حادثہ میں قریب 20 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ رپورٹس کے مطابق حد بصارت کم تھی اور کئی کار ڈرائیور رانگ سائیڈ پر چلے گئے اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئے۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک
آندھرا پردیش کی میڈیکل طالبہ شیخ ظہیرہ ناز جاں بحق
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی

زخمیوں کو دواخانے میں داخل کرایا گیا۔ واضح رہے کہ اتوار کے دن گہرے کہر اور حد بصارت میں کمی کی وجہ سے غازی آباد میں دہلی۔ میرٹھ ایکسپرس وے پر قریب 15 گاڑیاں ٹکرا گئیں تھیں۔

اس واقعہ میں 5 افراد معمولی طور پر زخمی ہوگئے تھے جب کہ ایک ٹرک کا ڈرائیور سنگین طور پر زخمی ہوا۔

واقعہ کے بعد مقامی پولیس، فائر انجن اور ایمبولینس مقام واقعہ پہنچے زخمیوں کو علاج کے لئے ہاسپٹل لیجایا گیا بعد ازاں پولیس نے جام ٹرافک بحال کرنے میں مدد کی۔

a3w
a3w