جرائم و حادثات

مدھے پورہ: پلاسٹک کی بوتلیں بنانے والی فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی

واقعہ کی اطلاع ملنے پر مدھے پورہ سمیت کئی بلاکس سے پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مدھے پورہ: بہار میں مدھے پورہ ضلع کے مرلی گنج تھانہ علاقے میں پلاسٹک کی بوتلیں بنانے والی فیکٹری میں جمعرات کی صبح آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ وارڈ نمبر 14 میں ہمارا پٹرول پمپ کے نزدیک نوین ساہ کی پلاسٹک بوتل بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ کی وجہ سے نزدیکی گاؤں میں بھی خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر مدھے پورہ سمیت کئی بلاکس سے پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 2 موٹرسائیکلوں اور کئی سلنڈروں سمیت تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے، آگ کیسے لگی اس بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔