جرائم و حادثات
مدھے پورہ میں مجرموں نے چکن کے ایک تاجر کو ماری گولی
اس کے بعد اسے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا۔
مدھے پورہ: بہار کے مدھے پورہ ضلع کے صدر تھانہ علاقے میں مجرموں نے ایک چکن تاجر کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ اتوار کی شام مجرموں نے کامرس کالج کے نزدیک وارڈ نمبر 12 کے بدھما لکھراج کے رہنے والے چکن تاجر محمد فیضان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
زخمی کو مدھے پورہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے جن نائک کرپوری میڈیکل کالج اسپتال ریفر کردیا گیا۔
اس کے بعد اسے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو تین روز قبل کچھ نوجوان فیضان کی دکان پر چکن خریدنے آئے تھے اور اس دوران پیسے مانگنے پر ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
اس کے بعد اتوار کو بائک پر سوار تین نوجوانوں نے فیضان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔