جرائم و حادثات
مدھیہ پردیش: موسلا دھار بارش سے قلعے کی دیوار منہدم، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
مدھیہ پردیش کے دتیا میں شدید بارش کے سبب آج صبح قلعہ کی بیرونی دیوار گرگئی۔ اس حادثے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

دتیا: مدھیہ پردیش کے دتیا میں شدید بارش کے سبب آج صبح قلعہ کی بیرونی دیوار گرگئی۔ اس حادثے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث دتیا قلعہ کی تقریباً 400 سال پرانی پتھر کی دیوار منہدم ہوگئی اور اس کے دامن میں بنے مکانات میں رہنے والے متعدد لوگ اس کے ملبے تلے دب گئے۔
اب تک دو افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ حادثے کے بعد راحت رسانی اور بچاؤ کا کام جاری ہے اور ڈیزاسٹرریلیف فورس، پولس اور انتظامیہ کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے۔
اس دوران سابق وزیر داخلہ اور دتیا کے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر نروتم مشرا نے ایکس پر پوسٹ کرکے کہا کہ دتیا میں قلعہ کی دیوار گرنے کے افسوسناک واقعہ کے بعد وہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
دتیا میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔