تلنگانہ

مدینہ بس حادثہ، کے ٹی آر کی جاں بحق ہونے والوں کے افراد خاندان سے ملاقات

واضح رہے کہ 17  نومبر کو سعودی عرب میں ہوئے خوفناک حادثے میں حیدرآباد کے 42 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسی سلسلے میں کے ٹی آر نے اڈیکمیٹ، رام نگر اور ودیا نگر میں مرحومین کے گھروں کا دورہ کیا اور افراد خاندان سے ملاقات کرکے اُنہیں تعزیت پیش کی۔

حیدرآباد:سعودی عرب میں پیش آئے المناک بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے حیدرآباد کے افراد کے افراد خاندان سے آج بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے ملاقات کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

کے ٹی آر نے متاثرہ خاندانوں کو بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 17  نومبر کو سعودی عرب میں ہوئے خوفناک حادثے میں حیدرآباد کے 42 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسی سلسلے میں کے ٹی آر نے اڈیکمیٹ، رام نگر اور ودیا نگر میں مرحومین کے گھروں کا دورہ کیا اور افراد خاندان سے ملاقات کرکے اُنہیں تعزیت پیش کی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ 42 حیدرآبادیوں کی ایک ساتھ موت دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، خاص طور پر ایک ہی خاندان کے 18 افراد کا جاں بحق ہونا ناقابلِ بیان صدمہ ہے۔

کے ٹی آر نے مزید بتایا کہ مرحومین کے افرادخاندان سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور ان کی مدد کے لیے بی آر ایس کا ایک خصوصی وفد بھی سعودی عرب روانہ کیا گیا ہے، جو وہاں ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ مل کر ہر طرح کی ضروری مدد فراہم کر رہا ہے۔

کے ٹی آر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ بی آر ایس پارٹی اور اس کی پوری ٹیم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور تعاون کا یہ سلسلہ ضرورت پڑنے تک جاری رہے گا۔