مدینہ بس حادثہ: وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 2 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کر دیا
وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال 17 نومبر کو سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے قریب بس میں آگ لگنے کے المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 45 افراد کے ارکان خاندان کے لئے مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔یہ تمام عازمین عمرہ تھے جن میں سے زیادہ ترکا تعلق حیدرآباد سے تھا۔
حیدرآباد: وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال 17 نومبر کو سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے قریب بس میں آگ لگنے کے المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 45 افراد کے ارکان خاندان کے لئے مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔یہ تمام عازمین عمرہ تھے جن میں سے زیادہ ترکا تعلق حیدرآباد سے تھا۔
وزیراعظم کے فیصلہ کے مطابق ہر جاں بحق کے قریبی رشتہ دارکو 2 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے جبکہ اس واقعہ میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص کو 50 ہزار روپے کی امداد دی جائے گی۔
وزارت خارجہ نے تلنگانہ حکومت سے رابطہ کر کے متاثرین اور ان کے ارکان خاندان کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے یہ امدادی رقم براہ راست متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب عمرہ زائرین سے بھری بس آگ کی لپیٹ میں آگئی تھی جس کے نتیجہ میں یہ افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔