حیدرآباد

مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی

مدرسہ صفۃ المسلمین، ناچارم ولیج، حیدرآباد، تلنگانہ کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام بعنوان فضائلِ قرآن و دستاربندی حفاظِ اکرام نہایت ہی روح پرور اور ایمان افروز ماحول میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں علماء کرام، معزز مہمانان، طلبہ، سرپرستوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حیدرآباد: مدرسہ صفۃ المسلمین، ناچارم ولیج، حیدرآباد، تلنگانہ کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام بعنوان فضائلِ قرآن و دستاربندی حفاظِ اکرام نہایت ہی روح پرور اور ایمان افروز ماحول میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں علماء کرام، معزز مہمانان، طلبہ، سرپرستوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

یہ دینی ادارہ گزشتہ کئی برسوں سے حفظِ قرآن، تعلیم و تربیت اور اصلاحِ معاشرہ کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت مفتی محمد شمیم آزاد قاسمی صاحب، شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل السلام، حیدرآباد نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جانشینِ پاسبانِ ملت اور جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ حضرت حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب دامت برکاتہم نے خصوصی خطاب کیا۔ اجلاس الحاج محمد شمیم صاحب، حسن نگر کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا۔

مقررینِ کرام نے اپنے خطابات میں قرآنِ مجید کی عظمت، حفاظِ کرام کے مقام و مرتبہ اور دینی مدارس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قرآن سے وابستگی ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اس موقع پر نعتیہ اور شعری کلام نے محفل کو مزید روحانیت بخش دی۔

اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ رواں سال مدرسہ صفۃ المسلمین کے 13 طلبہ نے حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے، جبکہ اب تک اس ادارہ سے مجموعی طور پر 134 طلبہ حافظِ قرآن بن چکے ہیں، جو مدرسہ کی مسلسل محنت اور مخلصانہ خدمات کا واضح ثبوت ہے۔

ذمہ دارانِ مدرسہ نے عوامِ مسلمین اور اہلِ خیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانی و مالی قربانیوں کے بغیر قرآن کی یہ روشن شمعیں فروزاں رکھنا ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ اس موقع پر مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مرحوم کی دینی و تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔

آخر میں ناظمِ مدرسہ مولانا محمد محمود الحسن سبیلی نے تمام معزز علماء کرام، مہمانانِ گرامی، معاونین اور شرکائے اجلاس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ صدرِ اجلاس کی دعا پر یہ روحانی اجتماع اختتام پذیر ہوا۔