مہاراشٹرا

مہاراشٹرا کی بے جے پی حکومت کی کابینہ میں توسیع 39 وزراء نے لیا حلف ، صرف ایک مسلم نمائندہ شامل

جن وزراء کی حلف برداری عمل میں آئی ان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے، رادھا کرشن ویکھے پاٹل، آشیش شیلاد، چندرکانت پاٹل، گریش مہاجن، گنیش نائک، منگل پرتاپ لودھا، جے کمار راول، پنکجا منڈے اور اتل ساوے شامل تھے۔

ناگپور: مہاراشٹر کی وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی کابینہ میں آج بروز اتوار توسیع عمل میں آئی جس کے دوران بی جے پی؛ شیوسینا (ایکناتھ شندئے گروپ) اور راشٹری وادی کانگریس (آجیت پوار گروپ) کے کل 39 انتالیس وزراء کی ناگپور کے راج بھون میں حلف برداری عمل میں آئی جس میں صرف ایک ہی مسلم نمائندے حسن مشرف کو کابینی وزیر کا حلف دلایا گیا-

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ہماچل اور عہدیدار 2 ماہ تک تنخواہ نہیں لیں گے
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے مجھے جیل میں ڈالنے کی 4مرتبہ سازش کی تھی: دیویندر پھڈنویس
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم

جن وزراء کی حلف برداری عمل میں آئی ان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے، رادھا کرشن ویکھے پاٹل، آشیش شیلاد، چندرکانت پاٹل، گریش مہاجن، گنیش نائک، منگل پرتاپ لودھا، جے کمار راول، پنکجا منڈے اور اتل ساوے شامل تھے۔

جبکہ شیوسینا (وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے) گروپ کے اہم لیڑران دادا بھوسے، شمبھوراج دیسائی، سنجے راٹھوڑ، گلاب راؤ پاٹل اور ادے سامنت نے بھی وزراء کا حلف اٹھایا۔

اسی طرح سے راشٹری وادی پارٹی اجیت پوار گروپ کے لیڑران مانیک راؤ کوکاٹے، دتاترے وتھوبا بھرنے، حسن مشرف، ادیتی سنیل تاٹکرے اور دھننجے منڈے بھی حلف لینے والے اراکین اسمبلی میں شامل تھے۔ کابینہ کی توسیع دیویندر فڑنویس کے 5 دسمبر کو تیسری بار وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے 10 دن بعدعمل میں آئی-