سوشیل میڈیا

ممبئی کے مہندر کمار نےسکھر پہنچ کر پاکستانی لڑکی سے شادی کرلی

دولہن کے ماں باپ نے بتایا کہ جوڑے کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔ بعدازاں دونوں خاندانوں نے واٹس ایپ کے ذریعہ ایک دوسرے سے ربط پیدا کیا اور شادی کی تقریب کو قطعیت دی۔

اسلام آباد: دونوں ممالک کی دشمنی کے باوجود ایک ہندوستانی شہری نے پاکستان کا سفر کیا اور سکھر میں ایک ہندو عورت سے شادی کرلی۔ ممبئی کا رہنے والا مہندر کمار‘ سنجوگتا کماری سے شادی کرنے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ سکھر آیا۔ جیو نیوز نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
عمران ملک پر بیان بازی، عرفان پٹھان کا پاکستانی بولر کو منہ توڑجواب
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار
دوہری مہارت کے کھلاڑی

 شادی‘ سکھر کے ایک فنکشن ہال میں ہوئی جس میں جوڑے کے رشتہ داروں کے علاوہ مقامی ہندوؤں نے شرکت کی۔ سنجوگتاکماری‘ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد چندن میں شوہر کے ساتھ ہندوستان روانہ ہوجائے گی۔ دولہن کے ماں باپ نے بتایا کہ جوڑے کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔ بعدازاں دونوں خاندانوں نے واٹس ایپ کے ذریعہ ایک دوسرے سے ربط پیدا کیا اور شادی کی تقریب کو قطعیت دی۔

مکھی ہندو پنجاٹ سکھر کے ایشور لال مکیجہ نے جنہوں نے شادی میں شرکت کی‘ کہا کہ پیار و محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔انہوں نے جوڑے کی خوش و خرم زندگی کی تمنا کی۔

a3w
a3w