دیگر ممالک

ڈومینیکن ریپبلک میں لاپتہ تلگو طالبہ کے کیس میں بڑی پیشرفت، ساحل پر ملے کپڑے

پولیس کے مطابق، ساحل پر ایک لاؤنج چیئر پر سفید نیٹڈ سیرونگ اور ہلکے بھورے رنگ کی فلیپ فلاپس پائی گئی ہیں۔ یہ وہی لباس ہے جو سیکیورٹی کیمروں میں آخری بار سُدیکشا کے جسم پر نظر آیا تھا۔

سینٹو ڈومنگو: ڈومینیکن ریپبلک میں لاپتا ہونے والی تلگو طالبہ سُدیکشا کونانکی کی تلاش جاری ہے، لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں، اور اب اس کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکام نے پونٹا کانا کے ساحل پر وہ کپڑے برآمد کیے ہیں، جو مبینہ طور پر سُدیکشا کے ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
آئی آئی ٹی حیدرآباد کا طالب علم لاپتا (تفصیلی خبر)
لاپتہ خاتون کرکٹر کی لاش جنگل سے برآمد
قومی اہمیت کی حامل کئی یادگاریں لاپتہ : حکومت

پولیس کے مطابق، ساحل پر ایک لاؤنج چیئر پر سفید نیٹڈ سیرونگ اور ہلکے بھورے رنگ کی فلیپ فلاپس پائی گئی ہیں۔ یہ وہی لباس ہے جو سیکیورٹی کیمروں میں آخری بار سُدیکشا کے جسم پر نظر آیا تھا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ کپڑے مکمل طور پر محفوظ حالت میں ہیں اور ان میں کسی بھی چھیڑ چھاڑ کے آثار نہیں پائے گئے۔ حکام کا خیال ہے کہ وہ سمندر میں جانے سے پہلے اپنے کپڑے وہاں چھوڑ کر گئی ہوگی۔

سُدیکشا کونانکی امریکہ کی پِٹسبرگ یونیورسٹی میں گریجویشن کر رہی تھی اور سردیوں کی چھٹیوں کے دوران اپنی دوستوں کے ساتھ ڈومینیکن ریپبلک کے مشہور تفریحی مقام پونٹا کانا گئی تھی۔ آخری بار 6 مارچ کو اسے رِیو ریپبلِکا ہوٹل کے ساحل پر دیکھا گیا تھا۔ حکام کا ماننا ہے کہ وہ ایک بڑی لہر کی زد میں آ کر سمندر میں بہہ گئی ہو سکتی ہے۔

طالبہ کے دوستوں کے مطابق، وہ اس رات ساحل پر اپنے چھ دیگر ساتھیوں کے ساتھ موجود تھی، لیکن باقی تمام لوگ واپس ہوٹل آ گئے، جبکہ سُدیکشا ایک نامعلوم شخص کے ساتھ وہیں رک گئی۔ اس وجہ سے پولیس معاملے میں کسی ممکنہ سازش کے پہلو پر بھی غور کر رہی ہے۔

تاحال سُدیکشا کی تلاش جاری ہے اور حکام مختلف امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس جلد مزید تفصیلات سامنے لانے کی امید کر رہی ہے۔