شمالی بھارت

ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی

اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا الائنس نے یکم جون کو میٹنگ بلائی ہے اور ترنمول کانگریس کی لیڈر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس میں شرکت نہیں کر رہی ہیں

نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا الائنس نے یکم جون کو میٹنگ بلائی ہے اور ترنمول کانگریس کی لیڈر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس میں شرکت نہیں کر رہی ہیں مغربی بنگال کے بڑا بازار علاقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بنرجی نے آج کہا کہ انہیں یکم جون کو انڈیا اتحاد کی میٹنگ کے بارے میں اطلاع ملی تھی، لیکن اس دن ریاست میں کئی سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
3نئے قوانین پر عمل آوری ملتوی کردی جائے: ممتابنرجی
ممتا بنرجی کا رات بھر دھرنا
بھارت سیواشرم کے سادھو کارتک مہاراج نے ممتا کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے علاوہ مغربی بنگال اس وقت طوفان سے متاثر ہے۔ اس کی وجہ سے اب تک چار لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور ان کے لیے راحت اور بچاؤ کا کام زیادہ اہم ہے، اس لیے وہ میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ یکم جون کو آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دن، 4 جون کو انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کی حکمت عملی پر غور کرنے کے لیے انڈیا الائنس نےاپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ بلائی ہے۔

a3w
a3w