کرناٹک

شادی کی ویب سائٹس پر 259 خواتین کو دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

شہر بنگلور میں ریلوے پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جس نے تقریباً 259 خواتین کو دھوکہ دیا جن سے اس نے شادی کی سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دوستی کی۔

کرناٹک: شہر بنگلور میں ریلوے پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جس نے تقریباً 259 خواتین کو دھوکہ دیا جن سے اس نے شادی کی سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دوستی کی۔

متعلقہ خبریں
ملازمت دلانے کا جھانسہ، ملزم گرفتار
کم قیمت پر مہندرا گاڑیوں کی فروخت کا دھوکہ
خود ساختہ لیڈی کانسٹبل گرفتار، ٹاسک فورس کی کارروائی
فرضی جاب ریاکٹ بے نقاب، 3افراد گرفتار

جمعرات کو نیوز 9 لائیو کی رپورٹ کے مطابق ملزم جعلی پروفائلز بناتا تھا اور خواتین اور ان کے سرپرستوں کو پیسے دینے کے لیے آمادہ کرتا تھا۔ متاثرہ افراد میں سے ایک نے اس شخص کے خلاف شکایت درج کرائی تو بنگلور ریلوے پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس ملزم کی شناخت 45 سال کے نریش پجاری گوسوامی کے طور پر کرنے میں کامیاب رہی ۔

نریش پجاری راجستھان میں پیدا ہوا اور 20 سال سے بنگلور میں رہ رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گوسوامی نوجوانوں کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن پروفائلز بناتا تھا۔ یہ خود کو ہوائی اڈے کا کسٹم عہدیدار ظاہر کرتا۔

کبھی خود کو ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر بھی ظاہر کرتا تھا۔ گوسوامی نے بیواؤں اور طلاق یافتہ خواتین کو نشانہ بنایا۔ وہ ٹیکسٹ میسجز بھیجتا تھا اور رات گئے خواتین سے بات کرتا تھا اور ان کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد انہیں پیسے دینے کا لالچ دیتا تھا۔

ملزم نے ایک متاثرہ خاتون کے والدین کو ان سے ملنے کے لیے بنگلور بلایا تھا۔ اس نے ریلوے اسٹیشن پر ان سے 10000 روپے یہ کہہ کر لیے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے لیے ٹکٹ بک کرانا چاہتا ہے اور پھر فرار ہو گیا۔

دریں اثنا ڈی آئی جی پی ریلوے بنگلورو کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ملزمان خواتین سے بات کرنے کے لیے پہلے سے ایکٹیویٹڈ سم کارڈ استعمال کرتا تھا۔ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔