جرائم و حادثات

کالا جادو کرنے کے شبہ میں ایک شخص کا قتل

پولیس کے مطابق، کومرم راموڈو 3 مارچ کو لاپتہ ہو گیا تھا، جس کے بعد اس کی بیوی لکشمی دیوی نے 16 مارچ کو دموگوڑم پولیس میں شکایت درج کرائی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے زیڈ ویریا بھدرا پورم گاؤں میں ایک شخص کو کالا جادو کرنے کے شبہ میں اس کے رشتہ داروں نے قتل کر دیا۔ بعد ازاں ملزمین نے پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کر لی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں ڈھونگی بابا گرفتار
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

پولیس کے مطابق، کومرم راموڈو 3 مارچ کو لاپتہ ہو گیا تھا، جس کے بعد اس کی بیوی لکشمی دیوی نے 16 مارچ کو دموگوڑم پولیس میں شکایت درج کرائی۔ جانچ کے دوران، کومرم وینکٹیشورا راؤ اور پڈم بالاراجو کو مشتبہ پایا گیا اور پولیس کی جانچ شروع ہوتے ہی دونوں فرار ہو گئے تھے۔

ملزمین نے گاؤں کے ایک بزرگ اور ایک سرکاری ملازم کی مدد سے پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کی۔ انہوں نے جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ راموڈو ان کے خاندانوں کو کالا جادو کے ذریعہ نقصان پہنچا رہا تھا، جس پر انہوں نے اسے قتل کر کے اس کی لاش گاؤں کے تالاب میں پھینک دی۔ملزمین کی نشاندہی پر پولیس نے تالاب سے لاش برآمد کر لی۔