شمالی بھارت

منی پور کر رہا ہے اب بھی مودی کا انتظار: کھڑگے

اس کا اختتام 16 مارچ 2024 کو ممبئی میں ہوا۔

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگےنے کہا ہے کہ منی پور تقریبا ڈیڑھ سال سے بحران کا شکار ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی وہاں جا کر لوگوں سے نہیں ملے، حالانکہ منی پور کے لوگ اب بھی مسٹر مودی کا انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا حوالہ دیتے ہوئے، جو ایک سال قبل منی پور سے اسی دن شروع ہوئی تھی، مسٹر کھڑگے نے منگل کو کہا کہ وہاں کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش میں مسٹر گاندھی نے منی پور میں اپنی یاترا شروع کی تھی۔

ایک سال پہلے میں نے وہاں سے اپنی یاترا شروع کی تھی لیکن وہاں کے لوگ اب بھی پریشانی میں ہیں اور مسٹر مودی سے حل کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا ’’ ٹھیک آج سے ٹھیک ایک سال پہلے کانگریس نے منی پور سے بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع کی تھی۔

کنیا کماری سے کشمیر تک کی تاریخی بھارت جوڑو یاترا کے بعد، نئی بھارت جوڑو یاترا منی پور سے شروع ہوئی اور 6,600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 15 ریاستوں سے گزری۔

اس کا اختتام 16 مارچ 2024 کو ممبئی میں ہوا۔

انہوں نے کہا “منی پور اب بھی وزیر اعظم کے دورے کا انتظار کر رہا ہے جن کے پاس پوری دنیا کا سفر کرنے کا وقت اور ارادہ ہے لیکن وہ منی پور کے پریشان حال لوگوں سے ملنے جانا ضروری نہیں سمجھتے ہیں۔

وہ لگاتار اپنی پارٹی کے ایم ایل ایز اور خود وزیراعلی سمیت منی پور کے سیاستدانوں سے ملنے سے انکار کررہے ہیں۔ منی پور کے لوگ 3 مئی 2023 سے مسلسل دکھ، درد اور تکلیف میں ہیں۔

ابھی کچھ دن پہلے، تعلیم، بچوں، خواتین، نوجوانوں اور کھیلوں سے متعلق قائمہ پارلیمانی کمیٹی کو ریاست کی صورتحال سمجھنے کے لیے وہاں کے اپنے مجوزہ دورے کو ملتوی کرنے کے لئے کہا گیا۔”