دہلی
دہلی: منیش سیسودیا اور ستیندر جین کابینہ سے مستعفی
مسٹر سیسودیا مبینہ ایکسائز گھوٹالہ کیس میں پانچ دن کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ریمانڈ پر ہیں۔ مسٹر جین پہلے ہی منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند ہیں۔
نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین نے منگل کے روز کابینی وزراء کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے دونوں وزراء کے استعفے قبول کر لئے ہیں۔ مسٹر سیسودیا مبینہ ایکسائز گھوٹالہ کیس میں پانچ دن کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ریمانڈ پر ہیں۔ مسٹر جین پہلے ہی منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند ہیں۔
مسٹر سیسودیا کے پاس تعلیم، تعمیرات عامہ، فینانس، ایکسائز، توانائی، پانی، صحت جیسے اہم ترین محکمے تھے۔ مسٹر سیسودیا اپنے محکموں کے علاوہ مسٹر جین کے محکموں کا کام بھی دیکھ رہے تھے۔
واضح ر ہے کہ مسٹر سیسودیا کو مبینہ ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی کی طرف سے طویل پوچھ گچھ کے بعد اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔