جموں و کشمیر

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا نے بدھ کے روز آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کو جنم جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی جنم جینتی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
جئے پال ریڈی، گاندھی ازم کا نشان، ریونت ریڈی کا خراج
کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا
راہول گاندھی کی لیہہ آمد، کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے

انہوں نے کہا: ‘اٹل جی نے اپنی زندگی پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وقف کر دی کہ ترقی اور حکمرانی کے ثمرات ہر طبقے تک پہنچیں’۔

بتادیں کہ اٹل بہاری واجپائی بی جے پی سے وابستہ ایک عظیم سیاست اور شاعر تھے۔

انہوں نے پہلے 1996 میں 13 دن کی مدت کے لیے، پھر 1998 سے 1999 تک 13 ماہ کی مدت کے لیے، اس کے بعد 1999 سے 2004 تک مکمل مدت کے لیے ملک کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔

وہ پہلے غیر کانگریسی وزیر اعظم تھے جنہوں نے دفتر میں پوری مدت کی خدمت کی۔

منوج سنہا نے بدھ کے روز آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کو جنم جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں شری اٹل بہاری واجپائی جی کو ان کی جنم جینتی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ ‘اٹل جی نے اپنی زندگی پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وقف کر دی کہ ترقی اور حکمرانی کے ثمرات ہر طبقے تک پہنچیں’۔

انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: ‘ گڈ گورننس کے متعلق ان کے عظیم نظریات نسلوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے’۔