کھیل

دھونی کی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں سے مایوس شروتی ہاسن رو پڑیں (ویڈیو وائرل)

دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے سپورٹرز اور فینز مسلسل شکستوں پر سخت مایوس ہوچکے ہیں، جبکہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران ہندوستانی اداکارہ شروتی ہاسن کی روتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

حیدرآباد: انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز کی مسلسل شکستوں کے باعث ہندوستانی اداکارہ شروتی ہاسن اور فینز گراؤنڈ میں رونے لگے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا میری خواہش : عابدمشتاق
آئی پی ایل، 6 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
یشسوی اور رنکو سنگھ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے حق دار: روی شاستری
دھونی کو آئی پی ایل سے ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے:کپل دیو

گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد نے چنائی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹوں سے ہرادیا تھا، اس میچ میں دھونی کی ٹیم محض 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، مخالف ٹیم نے 18.4 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا تھا۔

دھونی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں صرف 2 مقابلے جیت سکی ہے اور پلے آف مرحلے میں ٹیم کی رسائی کا امکان ختم ہوچکا ہے۔

دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے سپورٹرز اور فینز مسلسل شکستوں پر سخت مایوس ہوچکے ہیں، جبکہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران ہندوستانی اداکارہ شروتی ہاسن کی روتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

اس سے قبل ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا 5 لیٹر دودھ پینے اور واشنگ مشین میں لسی بنانے والی خبر پر ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔

حال ہی میں آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔

ایونٹ کے دوران سابق ہندوستانی کپتان سے سوال ہوا کہ انہوں نے اپنے لیے سب سے عجیب افواہ اب تک کیا سنی؟ جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں‘۔

یاد رہے کہ 2000 کی دہائی میں افواہیں سامنے آئی تھیں کہ سابق ہندوستانی کپتان کی تندرستی کا راز روزانہ 5 کلو دودھ کا استعمال ہے جب کہ وہ واشنگ مشین میں لسی بناتے ہیں۔

ماضی میں بھی سابق ہندوستان کپتان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں دن بھر میں ایک لیٹر دودھ پیتا ہوں لیکن مزید 4 لیٹر بہت زیادہ ہے۔