تلنگانہ

کاکتیہ یونیورسٹی سے کئی اہم فائلس غائب؟

حالیہ عرصہ کے دوران تنازعات کی شکار کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل سے کئی اہم فائلوں کے غائب ہونے کی اطلاع ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٹی رمیش کی میعاد منگل کو ختم ہو گئی۔

حیدرآباد: حالیہ عرصہ کے دوران تنازعات کی شکار کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل سے کئی اہم فائلوں کے غائب ہونے کی اطلاع ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٹی رمیش کی میعاد منگل کو ختم ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
وائس چانسلر پر نااہل طلبہ کو پی ایچ ڈی میں داخلے دینے کا الزام
گورنر کیرالا نے وٹرنری یونیورسٹی وائس چانسلر کو معطل کردیا

ریاستی حکومت نے 17 مئی کو کاکتیہ یونیورسٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا کیونکہ کاکتیہ یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی متعدد شکایات نے ریاستی حکومت کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کو یونیورسٹی سے فائلوں کے کئی تھیلے ایک کار کے ذریعے منتقل کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

کاکتیہ یونیورسٹی کے اساتذہ کی اسوسی ایشن نے منگل کو مطالبہ کیا تھا کہ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ملا ریڈی کو فائلوں کے گم ہونے کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے تاہم رجسٹرار نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مبینہ بدعنوانی کی سرگرمیوں کی تحقیقات کے حکم کے تناظر میں یونیورسٹی سے اہم فائلیں حاصل کی گئی ہیں۔

وائس چانسلر کے تین سالہ دور میں طلبہ اور اساتذہ کے کئی احتجاج نے یونیورسٹی کیمپس کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ وائس چانسلر کا چارج حاصل کرنے کے دن سے لے کر میعاد ختم ہونے تک رمیش تنازعات کا شکار رہے ہیں۔

گزشتہ روز یونیورسٹی کے طلباء نے متنازعہ وائس چانسلر کا پتلا جلا کرارتھی جلوس بھی نکالا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وائس چانسلر کے طور پر تین سالہ دور میں بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کا راج رہا۔