دہلی

کرناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکانیں کھل گئیں: راہول گاندھی

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے اپنے مختصر افتتاحی کلمات میں، گاندھی نے کہا کہ کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہو گیا ہے اور محبت کی دکان کھل گئی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی جیت پر عوام، پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ اس جیت نے ریاست میں نفرت کا بازار بند کرکے محبت کی دوکان کھول دی ہے۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے اپنے مختصر افتتاحی کلمات میں، گاندھی نے کہا ”کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہو گیا ہے اور محبت کی دکان کھل گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راہول گاندھی نے اپنی ‘بھارت جوڑو’ یاترا میں محبت کی دکان کے بارے میں بار بار بات کی تھی۔

کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ہم نے کرناٹک میں نفرت سے نہیں بلکہ محبت اور کھلے دل سے لڑائی لڑی تھی اور کرناٹک کے لوگوں نے دکھایا ہے کہ ملک محبت سے پیار کرتا ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ یہ غریب عوام کی طاقت کی جیت ہے۔ کرناٹک میں ایک طرف دولت مند سرمایہ داروں کی طاقت تھی اور دوسری طرف غریبوں کی طاقت، اس طاقت نے دولت مندسرمایہ داروں کی طاقت کو شکست دی۔ باقی ریاستوں ں میں بھی یہی ہونے جا رہا ہے۔ پارٹی غریبوں کے مسائل پر الیکشن لڑے گی۔

راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک کے عوام سے پانچ وعدے کئے تھے، یہ پانچ وعدے کابینہ کی میٹنگ کے پہلے دن پورے کئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ کرناٹک کی 224 رکنی اسمبلی انتخابات کی گنتی کے رجحانات کے مطابق کانگریس کو 135 سے 140 کے درمیان سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔