تلنگانہ

پسند کی شادی، بیٹی کا اغوا کرنے ماں کی کوشش ناکام

سندھیا کے والدین اس شادی کے خلاف تھے جنہوں نے اس شادی سے دوری اختیار کی تھی۔ سندھیا کی ماں اپنی بیٹی کو اپنے گھر لے گئی۔ سندھیا نے الزام لگایا کہ اگلے دن اسے اپنی نانی کے گاؤں جانے کے لیے ایک آٹو میں لے جایا گیا۔

حیدرآباد: پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کا ماں نے اغواکرنے کی کوشش کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آبا دمیں پیش آیا۔ضلع کے دملاتانڈہ کی رہنے والے سندھیا اور راجیش کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ، بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا

سندھیا کے والدین اس شادی کے خلاف تھے جنہوں نے اس شادی سے دوری اختیار کی تھی۔ سندھیا کی ماں اپنی بیٹی کو اپنے گھر لے گئی۔ سندھیا نے الزام لگایا کہ اگلے دن اسے اپنی نانی کے گاؤں جانے کے لیے ایک آٹو میں لے جایا گیا۔

 اور راستے میں انہوں نے آٹو کا رخ موڑ کراسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ نے بتایا کہ وہ کسی طرح فرار ہوگئی، پھر اس نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر پولیس سے اس خصوص میں شکایت کی۔